ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسٹریلیا میں آرچ بشپ کو جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا

آسٹریلیا میں آرچ بشپ کو جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا

Fri, 14 Oct 2016 16:58:10    S.O. News Service

میلبورن ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں رومن کیتھولک عقیدے کے ایک آرچ بشپ اپنے خلاف فوجداری عدالتی کارروائی رکوانے میں دوسری مرتبہ بھی ناکام ہو گئے ہیں۔ چھیاسٹھ سالہ سینیئر کلیسائی عہدیدار فیلپ وِلسن پر گزشتہ برس اپریل میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کو اس جرم کے ارتکاب اور اس کی پردہ پوشی کے الزامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آج جمعے کے روز آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی ایک اعلیٰ عدالت نے اُن کی یہ اپیل خارج کر دی کہ یہ الزامات ختم کر دیے جائیں۔ اس عدالت نے ایک ماتحت عدالت کے اُس فیصلے کو بحال رکھا جس میں عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔


Share: